پی پی 297 راجن پور سے خضر مزاری کی کامیابی، نوٹیفکیشن جاری

Feb 25, 2024 | 14:04:PM
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 297 سے آزاد امیدوار خضر مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 297 سے آزاد امیدوار خضر مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ سردار خضر خان مزاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 راجن پور سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے تاہم، انہوں نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔

اتوار کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے خضر مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وہ پی پی 297 سے 39206 ووٹ حاصل کر کے ممبر صوبائی اسمبلی ( ایم پی اے ) منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پرھیں: شازیہ مری اور نفیسہ شاہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے مستعفی

خضر مزاری کا پی پی 297 راجن پور میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار سردار دوست مزاری سے مقابلہ تھا جو 30 ہزار 933 ووٹ حاصل کر کے رنر اپ رہے۔