آئی ٹی اینڈٹیلی کام سروسز برآمدات میں38 فیصد اضافہ ریکارڈ

Feb 25, 2021 | 20:30:PM
آئی ٹی اینڈٹیلی کام سروسز برآمدات میں38 فیصد اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کاکہناتھاکہ رواں مالی سال 7 ماہ میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام سروسز کی برآمدات میں 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مشیر تجارت نے کہاکہ رواں مالی سال 7 ماہ میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سروس کی برآمدات 1 ارب 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ، پچھلے مالی سال پہلے 7 ماہ میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سروس کی برآمدات 81اعشاریہ 10 کروڑ ڈالر تھی،جنوری 2021 میں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سروس کی برآمدات 26 فیصد اضافہ ہوا۔عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ جنوری میں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سروس کی برآمدات12 اعشاریہ 8 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر16 اعشاریہ 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
مشیر تجارت نے کہاکہ یہ برآمدات ہماری کل خدمات کی برآمد کا ایک تہائی ہے ،اس وجہ سے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سروس ہمارے لئے سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔ ،انشا اللہ ہم اس سال آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سروس میں 2 ارب ڈالر برآمد عبور کریں گے۔