کرکٹر عابد علی ہسپتال سے ڈسچارج۔۔ڈاکٹروں نےکیاکہا؟ اہم خبر جانیے

Dec 25, 2021 | 13:17:PM
  کراچی ، ہسپتال ، عابد علی، شریان ، قائداعظم ٹرافی ، میچ ، صحت 
کیپشن: قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کوآپریشن کے بعد صحت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے نجی ہسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے ،عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،عابد علی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ دو ہفتوں تک کراچی میں اپنے بیٹے کی شاتھ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ میں کام  کیوں نہیں کیا؟ ثانیہ مرزا نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا
 عابد علی نے انجیوگرافی کے بعد ایک پیغام میں اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں، اُنہوں نے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

دوسری جانب  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرکٹر  عا بد علی کو تین سے چھ مہینے تک گراؤنڈ سے دور رہنا ہوگا ، اس کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ وہ  کرکٹ کھیل بھی پائیں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم میں کپتانی کا تنازعہ ۔۔کوہلی کی پریس کانفرنس نے ہنگامہ کھڑا کردیا