کراچی: نیپالی کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی

Aug 25, 2023 | 23:14:PM
کراچی: نیپالی کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نیپالی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی ہو گیا۔

ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف نیپالی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی ہوگیا، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے شیڈول سے پہلے پاکستان آنے والی نیپالی کرکٹ ٹیم نے دوسرے روز (جمعے) کو بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے گراؤنڈ پر بھرپور پریکٹس کی۔ نیٹ پریکٹس میں بولنگ کرانے والے لیفٹ آرم سپنر سٹروک روکنے کی کوشش میں اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کیلئے مہمانوں کو دعوت، بھارت سے کس کس کو مدعو کیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

زخمی مہمان کرکٹر کو فوری طور پر سٹریچر پر ڈال کر قریب کھڑی ایمبولینس میں پہنچا یا گیا، طبی عملہ نے زخمی مہمان کھلاڑی کا علاج معالجہ کیا، معمولی نوعیت کی چوٹ کے سبب کھلاڑی کو ہسپتال لے جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، ٹیم مینجمنٹ نے زخمی کرکٹر کا نام بتانے سے انکار کر دیا۔

مہمان ٹیم ہفتہ کو کراچی جیمخانہ گراؤنڈ پرپریکٹس میچ میں شرکت کرے گی، اگلے روز اتوارکو نیپالی ٹیم ملتان روانہ ہو گی، 30 اگست کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔