پی سی بی کا  ایشیا کپ 2023 کیلئے مہمانوں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری

Aug 25, 2023 | 21:22:PM
پی سی بی کا  ایشیا کپ 2023 کیلئے مہمانوں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی سی بی کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے  میچز کے لیے مہمانوں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام رکن ممالک کو دعوت نامے بھجوائے ہیں، ایشیا کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین، نائب چیئرمین، چیف ایگزیکٹو اور جی ایم کرکٹ کو بھی دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں، آئی سی سی رکن ممالک کو بھی میچز دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا اور اے سی سی کے صدر و سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، راجر بنی اور راجیو شکلا کا ایشیا کپ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے۔