نواز شریف اکتوبر میں پاکستان جائیں گے: شہباز شریف

Aug 25, 2023 | 20:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان جائیں گے۔

لندن میں پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں طے ہوا کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان جائیں گے اور الیکشن کمپین کی رہنمائی اور نگرانی خود کریں، اللہ پاک ان ججز کو ہدایت عطاء فرمائے، جنہوں نے پانامہ سے اقامہ کا فیصلہ دیا ، انہوں نے انصاف کے نظام کو تباہ و برباد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا سنانے والے جج کو بڑا جھٹکا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور اس کے ہواریوں نے اپنے دور حکومت میں میرے خلاف مقدموں پر ملک کے کروڑوں روپے خرچ کیے لیکن کچھ حاصل نہ ہوا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میاں صاحب بھی اور میں ان تمام کیسسز میں سرخرو ہوئے، جب میاں نواز شریف جیل میں تھے تو میں ان سے ملاقات کے لئے روز جاتا تھا میری بھابھی مرحومہ بھی جاتیں لیکن ہم کو میاں صاحب سے ملنے کی اجازت نہ دی جاتی، لیکن اب دیکھ حالات آپ کے سامنے ہیں، چیف جسٹس صاحب کیا یہ انصاف کے دوہرے معیار نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور ایک سیاسی پارٹی ہم الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے تعاون مہیا کریں گے تا کہ صاف سفاف اور منصفانہ انتخابات ہو سکیں۔