بھارتی خلائی مشن ’چندریان 3‘ لاپتہ ہوگیا 

Sep 24, 2023 | 12:58:PM
بھارت کا چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن ’چندریان 3‘  جس نے گزشتہ ماہ 23 اگست کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کی تھی اب لاپتہ ہوچکا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کا چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن ’چندریان 3‘  جس نے گزشتہ ماہ 23 اگست کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کی تھی اب لاپتہ ہوچکا ہے۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق ’چندریان 3‘ سے سگنل موصول نہیں ہورہے ہیں، چاند کے جنوبی قطب پر شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا ہے اور اسی سبب چندریان 3 سے رابطے نہیں ہو پارہا ہے۔

انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو ، ISRO) کا کہنا ہے کہ چندریان 3 مشن کے وکرم لینڈر اور پراگیان روور سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  مشن سے رابطہ بحال کرنے اور اسے سلیپ موڈ سے واپس ویک اپ موڈ میں لانے کیلئے کوششیں تاحال جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  نگران وزیراعلیٰ کا گھوڑا چوک فلائی اوور، خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹس کا دورہ 

واضح رہے کہ چندریان 3 گزشتہ ماہ اگست میں چاند کی جنوبی سطح پر لینڈ ہوا تھا  اور  اس کے دو ہفتے بعد تک اس سے ڈیٹا اور تصاویر موصول بھی ہوتی رہیں، بعدازاں مشن کو سلیپ موڈ  میں ڈال دیا گیا تھا جس کے بعد سے چندریان سے رابطہ ممکن نہیں ہوپایا ہے۔