موزے پہننے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

Sep 24, 2022 | 11:44:AM
 کینیڈا میں چودہ سالہ لڑکی نے 30 سیکنڈ میں 22 موزے پہن کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
کیپشن: عالمی ریکارڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا میں چودہ سالہ لڑکی نے 30 سیکنڈ میں 22 موزے پہن کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

کینیڈا کے شہر کیلگری میں رہائش پذ یر چودہ سالہ کیرولینا کروز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ موزے پہننے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تیاری کا آغاز جولائی میں میں کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ کیرولینا سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے عارف ابن عبدالحلیم نے 19 موزے پہن کر قائم کیا تھا۔ کیرولینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی کوشش میں عارف ابن عبدالحلیم کے قائم کردہ ریکارڈ کے برابر موزے پہنے۔ 

یہ بھی پڑھیے: دنیا میں کتنی چیونٹیاں ہیں؟ دلچسپ دعویٰ سامنے آگیا

ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ان سے سٹریٹجی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ کو بس جرابیں پہننے پر توجہ دینی ہوتی ہے اور بس یہ کام جاری رکھنا ہوتا ہے۔ عالمی ریکارڈ کیلئے کیرولینا کی آفیشل کوشش کو اس کی والدہ نے ریکارڈ کیا تھا۔ جس میں کیرولینا نے اپنے پیر پر بائس موزے پہنے اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بذریعہ ڈاک انہیں آفیشل سرٹیفیکیٹ بھی موصول ہو چکا ہے۔