ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز کالعدم قرار، عوامی ردعمل بھی آ گیا

Oct 24, 2023 | 10:27:AM
ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز کالعدم قرار، عوامی ردعمل بھی آ گیا
کیپشن: ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز کالعدم قرار، عوامی ردعمل بھی آ گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز کیخلاف فیصلے پر عوامی ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کی سزامیں نرمی کا اقدام افسوسناک ہے، ملزمان کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلنا چاہیے، عدلیہ نے جو فیصلہ سنایا گیا وہ انتہائی افسوناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک سے نکل جاؤ، صدر نے بھارتی فوج کو حکم دیدیا

عوام کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، 9 مئی کے ملزمان کو اگر ریلیف ملا تو باقی پارٹیوں کے کارکنان بھی اسی ڈگر پر چل پڑیں گے، قومی املاک کو نقصان پہنچانے والا سزا کا مستحق ہے، سانحہ 9 مئی کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، 9 مئی کو پاک فوج کی سالمیت پر حملہ کیا گیا لہذا فیصلہ بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کو چاہیئے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔