بلے کا نشان تحریک انصاف کی پہچان ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

Nov 24, 2023 | 12:41:PM
بلے کا نشان تحریک انصاف کی پہچان ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بلے کا نشان تحریک انصاف کی پہچان ہے، آپ بلے کے نشان سے اتنا ڈر گئے ہیں کہ اس نشان کو بھی برداشت نہیں کر رہے۔

انسداد دھشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے، ہمارا 4 سال کا دورانیہ ہے، اس کے بعد الیکشن کرائیں گے، 2022 کا الیکشن کیسے کالعدم قرار دے سکتے ہیں؟ انٹرا پارٹی الیکشن تو کسی نے چیلنج نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ کی پریشانی دور، پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے پر عملی کام کا آغاز

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ متاثرہ پارٹی ہم ہیں تو کیسے یہ کر رہے ہیں؟ ہم سب کو جیلوں میں بند کر کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کہہ رہے ہیں، تحریک انصاف کے ہزاروں لوگ جیل میں ہیں۔

انہوں نے انتخابی نشان سے متعلق کہا کہ بلے کا نشان تحریک انصاف کی پہچان ہے، آپ بلے کے نشان سے اتنا ڈر گئے ہیں، اب اس نشان کو بھی برداشت نہیں کر رہے۔

پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے شوہر عتیق ریاض کی درخواست ضمانت بغیر وجہ خارج کر دی گئی ہے، پراسیکیوشن نے کہا یہ صنم جاوید کا خاوند ہے لہٰذا گناہ گار ہے، یہ کیا تماشا ہے؟ اس کا جرم یہ ہے کہ صنم جاوید کا خاوند ہے؟