چلغوز ہ قوت خرید سے بہت دور۔۔ 9ہزار روپےکلو ہو گیا

Nov 24, 2020 | 20:16:PM
چلغوز ہ قوت خرید سے بہت دور۔۔ 9ہزار روپےکلو ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سردی کی شدت بڑھتے ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ چلغوزہ 9 ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
 پستہ، بادام، اخروٹ، خشک خوبانی، کھجور، کاجو، مونگ پھلی، خشک انجیر کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، اشیائے خورونوش کے ساتھ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کچا چلغوزہ 5 ہزار روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، اعلی کوالٹی کا پستہ 2 ہزار روپے جبکہ درمیانہ کوالٹی پستہ 1600 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، کاجو کی قیمت 2600 روپے فی کلو ہوچکی ہے، کاغذی بادام 750 روپے فی کلو سے 1000 روپے فی کلو ہوچکا ہے، کاغذی اخروٹ 400 روپے کلو سے بڑھ کر 800 روپے کلہ پہنچ گیا۔
خشک انجیر کی قیمت میں 300 روپے کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد انجیر 650 روپے کلو ہوچکی ہے، خشک خوبانی کی قیمت 400 روپے کلو سے بڑھا کر 8 سو روپے کلو کردی گئی ہے، 220 روپے فی کلو ملنے والی کھجور کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، 50 روپے پاو¿ ملنے والی مونگ پھلی 150 روپے پائو فروخت کی جا رہی ہے۔
 شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے نظام متعارف کرایا جائے۔