کورونا کی بگڑتی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کافیصلہ

Nov 24, 2020 | 13:21:PM
کورونا کی بگڑتی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کی جاری دوسری لہر کی بگڑتی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آج قومی رابطہ کمیٹی اجلاس بلایا گیا ہے،جس میں کوویڈ 19پر تبادلہ خیال کریں گے اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد قوم سے کوویڈ 19 کی بگڑتی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ بھی کریں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔اس اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاون سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویش ناک ہے، کورونا کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ،تو مجبورا مکمل لاک ڈاون کی جانب جانا ہو گا۔کورونا وائرس کے کیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں اگر کیسزکے اعداد و شمار اسی طرح بڑھتے رہے تو مکمل لاک ڈاون کرنا ہو گا۔وزیرِ اعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے، ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا ،کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے اعداد و شمار تشویش ناک ہیں۔