پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سیل ، ڈپٹی کمشنر کی تصدیق

May 24, 2024 | 00:34:AM
پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سیل ، ڈپٹی کمشنر کی تصدیق
کیپشن: پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ مسمار کیا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے )نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کر دیا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مرکزی دفتر سیل ہونے کی تصدیق کر دی،جبکہ سیکرٹریٹ سے ملحقہ ایک حصہ گرا دیا گیا۔
‏سی ڈی اے کے مطابق تحریک انصاف کے دفتر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے متعلق  ایک نو ٹس 19نومبر 2020 کو جاری کیا گیا، پی ٹی آئی کو دوسرا نوٹس 22فروری 2021  کو جاری کیا گیا۔ خلاف ورزیاں ختم کرنے کیلئے ایک اور نوٹس 14 جون 2022  کو جاری کیا گیا۔4ستمبر 2023کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے 10 مئی 2024 کو اس پلاٹ کو سر بمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔