چوہدری نثار نے 3 سال گھر بیٹھ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی، فردوس عاشق

May 24, 2021 | 19:09:PM
 چوہدری نثار نے 3 سال گھر بیٹھ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار لوگوں کی آواز بننے کے بجائے ن لیگ کے اندر کی توڑ پھوڑکی ترجمانی کرتے رہے۔
 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ معیشت بہتر ہونے سے صحافیوں کے مسائل کم ہوں گے، احساس پروگرام سے غربت کا خاتمہ کیا جائے گا، حکومت نے 25فیصد ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافہ کیا ہے ،جون میں جو تنخواہیں آئیں گی وہ بڑھ کر آئیں گی۔
فردوش عاشق نے کہا کہ کورونا ویکسین کے آغاز میں صحافیوں نے ویکسینیشن کا مطالبہ کیا تھا،وزیر اعلی پنجاب نے صحافیوں کے مطالبہ کے مطابق ویکسینیشن کا آغاز کردیا ہے۔ راولپنڈی پریس کلب کے صحافی کورونا ویکسینیشن پریس کلب سے لگوا سکیں گے،کورونا ٹاسک فورس کے سامنے صحافیوں کے لئے ویکسینیشن کا معاملہ اٹھایا،صحافیوں کی زندگی کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے اقدام کئے،پریس کلب کی سطح پر 36 اضلاع میں کیمپ لگا کر صحافیوں کو ویکسینیٹ کرےگی۔
 انہوںنے کہاکہ کسی بھی جمہوریت کے اندر صحافی اور حکومت گاڑی کے دو پہیے ہیں،جرنلسٹ پروٹیکشن بل سے صحافیوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت میں معیشت مشکل میں تھی،اب معیشت کے اعشارئیے بہتری کی جانب جارہے ہیں،کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ پہلی مرتبہ سرپلس میں گیا،پاکستان میں ریکارڈ گندم پیدا ہوئی ہے،پنجاب اور پاکستان بھر میں ہدف سے زیادہ گندم پیدا ہوئی ہے، گنے، چاول اور مکئی کی پیداوار پہلی مرتبہ ریکارڈ ہوئی،ہماری پالیسیوں سے کاشتکار خوش ہوا اور اس کے پاس وافر مقدار میں پیسہ آیا۔ 
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر ہونے سے صحافیوں کے مسائل کم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ5 ارب کا پیکج لے کر ناروال پہنچے ہیں، ہر ضلع میں ہماری حکومت نے ترقیاتی پیکج دیا ہے۔ کور کمیٹی نے وزیراعظم کو معیشت کی بہتری پر مبارکباد دی۔ احساس پروگرام دنیا کے چار پروگراموں میں سر فہرست ہے،احساس پروگرام سے غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔
 انہوںنے کہاکہ حکومت نے 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے،جون میں جو تنخواہیں آئیں گی وہ بڑھ کر آئیں گی۔ ہماری حکومت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پر کام کررہی ہے۔ 
 فردوش عاشق نے کہاکہ چوہدری نثار صاحب ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں لیکن انھوں نے 3 سال ضائع کردئیے ہیں،چوہدری نثار علی خان دانستہ طور پر گھر بیٹھے رہے ،چوہدری نثار وزیراعلی بننے کےلئے نہیں ن لیگ میں نئے عہدے لیں گے۔انہوںنے کہاکہ قانون لاکر ان لوگوں کے لئے سختی کرنے جارہے ہیں جو حلف نہیں اٹھاتے۔ 
انہوںنے کہاکہ صحافیوں کو خبر کی بنیاد پر نشانہ بنانا اجازت نہیں دیں گے،راولپنڈی میں صحافیوں کو خط لکھنے کے معاملے کی خود انکوائری کروں گا۔
 ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ پر میڈیا کو خصوصی بریفنگ دینے کو تیار ہیں،جلد رنگ روڈ پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حقائق عوام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم کو شبہ ہوا تھا اس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی،۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تجاویز پرایکشن ہوا،رنگ روڈ کی تفتیش نیب اور اینٹی کرپشن کو دے دی ہے، ڈی پی او لودھراں کی ٹرانسفر میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے امریکی فوج کو فضائی و زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔۔امریکا کی تصدیق