گیس کے بعد بجلی کا بڑا بحران بھی سر اٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈیموں میں پانی کی کمی، تربیلاڈیم میں بجلی پیدا کرنےوالے 7 یونٹ بند۔تربیلاڈیم سے 1760 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگاگیس کی کمی کے باعث ڈیزل اورفرنس آئل پربجلی پیدا کی جارہی ہے۔ڈیزل سے 21 روپے اورفرنس آئل سے 14 روپے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 3 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا۔فرنس آئل اورڈیزل سے بجلی پیدا کرنا ناگزیرہے۔
دوسری جانب ارسا نے تربیلاڈیم سے بجلی کی پیداوارکیلئے وفاق کی درخواست مسترد کردی ہے۔ارسا کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوارکیلئے زراعت کونقصان نہیں پہنچا سکتے۔وفاقی حکومت نے تربیلاڈیم کی سطح 1445 فٹ پرمنجمد کرنےکی درخواست کی تھی۔
وفاق کا کہنا ہے کہ تربیلاڈیم کی سطح 1443 فٹ سے نیچے آئی توبجلی کا شارٹ فال بڑھ جائے گا۔اس وقت صوبوں کوپانی کی کمی کرنا خطرناک ہوگا۔
ارسا کا کہنا ہے کہ ڈیموں سے پانی کا اخراج کم نہیں کیاجاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی