بڑی سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشتوں کیلئے خواتین کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع

Dec 24, 2023 | 22:22:PM
بڑی سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشتوں کیلئے خواتین کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع
کیپشن: بڑی سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشتوں کیلئے خواتین کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد، آزاد نہڑیو) بڑی ملکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخصوص نشتوں کے لئے خواتین کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی، الیکشن کمیشنر پنجاب نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی جانچ پڑتال کا شیڈول جاری کر دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک لبیک اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے خواتین کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو حادثہ

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کےلیے مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست میں طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب ،نزہت صادق، مسرت آصف خواجہ، سیما جیلانی، شیزا خواجہ، رومینہ خورشید عالم، وجیہ قمر زیب جعفر، انوشے رحمان خان، کرن عمران ڈار، زاہرہ ودود فتیحی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر، شہناز سلیم ،منیبہ اقبال ،تمکین اختر نیازی، عفت نعیم شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سندھ اسمبلی میں اقلیتی نشتوں کیلئے 11 امیدوار نامزد کردیئے، ترجیحی فہرست میں رانا ہمیر سنگھ سوڈھو، مکیش کمار چاولہ، گیانومل عرف گیانچند ایسرانی، ڈاکٹر شام سندر آڈوانی، ڈاکٹر کھٹو مل، جیون نوید انتھونی، سادھو مل عرف سریندر ولاسائی، منور لال، موہن لال کوہستانی، پونجو مل بھیل اور راکیش کیسوانی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے اقلیتی برادری کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی, مسلم لیگ ن کی جانب سے اقلیتی برادری کے 14 نام پنجاب کے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے بھیجے گئے , مسلم لیگ ن کی اقلیتی برادری کی مخصوص نشست کی فہرست میں بابا فیبلوس کرسٹوفر کا نام پہلے، ایمینوئیل آتار دوسرے، سردار رمیش کا نام تیسرے، سردار خلیل طاہر سندھو چوتھے اور نیلسن عظیم پانچویں نمبر پر ہے، ان کے علاوہ ڈاکٹر طارق جاوید ، شکیلہ اورتھر ، جوئس روفن ،، سردار درشن سنگھ سمیت 14 افرد کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نے اہم فہرست جاری کردی

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں خواتین کے لئے 28 ناموں کی فہرست بھی جمع کروا دی ہے، پیپلز پارٹی کی فہرست میں عذرا پیچوہو سیما خرم اور تنزیلا ام حبیبہ، ریحانہ لغاری، بی بی یاسمین شاہ، نزہت پٹھان، ماروی راشدی، سعدیہ جاوید، فرزانہ حنیف بلوچ، ڈاکٹر سجیلا لغاری، حنا دستگیر، رخسانہ شاہ، ہیر سوہو ندا کھوڑو، ڈاکٹر غزنہ خالد، صائمہ آغا، روما مشتاق مٹو، عروبہ ربانی، خیر النساء مغل، ملیحہ منظور، شازیہ کریم سنگھار، شاہینہ شیر علی، روبینہ قائم خانی اور  سمیتا افضال سمیت غزالہ سیال، کلثوم چانڈیو ، شمع عارف مٹھانی اور شاہانہ خان شامل ہیں۔

جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی کے 15 خواتین کی ترجیحی فہرست جمع کرادی، غلام فریدہ، فوزیہ کوثر،  لبنیٰ کوکب، ناہید خان  مریم، عائشہ پروین، ثمینہ نسرین، رمنانی ہری، شمائلہ رزاق، سیدہ پرہ امین، فرح ناز، فائزہ مری، عظمی  کامران اور  غزالہ یوسف کا نام بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے خواتین کی مخصوص نشستوں برائے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جانچ پڑتال کا شیڈول جاری کر دیا، شیڈول کے مطابق سکروٹنی کا عمل 25 سے 30دسمبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی آمد آمد، ایک ہی حلقے سے 22 امیدوار کے کاغزات جمع، حیران کن خبر آ گئی

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق جن امیدواران کے نام ترجیحی لسٹ میں موجود ہیں صرف انکے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہو گی، جن امیدواران کے نام ترجیحی لسٹ میں موجود نہیں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد تصور کئے جائیں، سکروٹنی شیڈول کے مطابق امیدواران اعتراضات متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائیں۔ 

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا مزید کہان ہے کہ مخصوص نشستوں برائے خواتین و اقلیتوں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب،لاہور میں داخل کروائے جاسکتے ہیں، مخصوص نشستوں برائے خواتین و اقلیتوں کے امیدواران پر اعتراض دائر کرنے کے خواہشمند حضرات شیڈول کے مطابق تاریخ پر اعتراض دائر کریں۔