نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں: مرتضیٰ سولنگی

Dec 24, 2023 | 00:41:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے، ملک کا مستقبل آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہے، نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست، سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دیدیا

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی اور توسیع کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے، الیکشن کمیشن نے واضح اعلان کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے، انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اس حوالے سے کسی کو کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔