مزاح کے بےتاج بادشاہ معین اختر کی آج 72 ویں سالگرہ

Dec 24, 2022 | 22:23:PM
مزاح کے بےتاج بادشاہ معین اختر کی آج 72 ویں سالگرہ
کیپشن: معین اختر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا 72 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔معین اختر کے بغیر فن کی دنیا سونی لگنے لگی.
فن مزاح کے شہنشاہ معین اختر 24 دسمبر کو کراچی میں پیدا ہوئے.مشہور اسٹیج ڈراموں میں بچاؤ معین اخترسے، ٹارزن معین اختر، بکرا قسطوں پرقابل ذکر ہے۔ وہ انگریزی، سندھی، پنجابی، پشتو، ہندی، بنگالی، گجراتی زبان پر مہارت رکھتے تھے۔
پروگرام لوز ٹاک میں انور مقصود کے ساتھ معین کی جوڑی بہت جمی،معین نے 1974 میں تم سا نہیں دیکھا ،مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں کام کیا۔وہ پہلے پاکستانی فنکار، جن کا مجسمہ لندن مادام تساؤ میں رکھا گیا۔یہ عظیم فنکار 22 اپریل2011  کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگیا مگر پھر بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں
زندہ ہے۔