گلوکار سجاد علی کی سالگرہ، کتنے برس کے ہو گئے ؟

Aug 24, 2023 | 19:43:PM
گلوکار سجاد علی کی سالگرہ، کتنے برس کے ہو گئے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی گلوکار و اداکار اور ہدایتکار سجاد علی کی آج 24 اگست کو 56 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے .

تفصیلات کے مطابق ،گلوکار سجاد علی 24 اگست 1966کو کراچی میں پیدا ہوئے،سلور جوبلی میوزیکل کنسرٹ پروگرام سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے سجاد علی نے پھر مڑکر نہیں دیکھا،1993میں سجاد کے گانے "بے بی آ " نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں۔ "چیف صاب" ، "ابھی موڈ نہیں" ، "سوہنی لگ دی" سجاد علی کے سپرہٹ گانوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی معروف اداکارہ 81 سال کی عمر میں چل بسیں

انہوں نے "لو لیٹر" ، "منڈا تیرا دیوانہ " ، "ایک اور لو سٹوری " میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان گنت مقبول گیتوں کے مالک سجاد علی کو ان کی لاجواب کیریئر میں کہیں ایڈورڈز سے نوزا گیا۔