آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟

Apr 24, 2021 | 10:02:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند ایک علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 77، اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 19، زیرو پوائنٹ 18، گولڑہ 3، ایئرپورٹ 2، راولپنڈی 10، چکوال 6، قصور، گوجرانوالہ 4 جبکہ جہلم، حافظ آباد اور نارووال میں 3 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور 2، گجرات، پٹن 14، کاکول 13، کالام 5، مالم جبہ 3، مظفر آباد، گڑھی دوپٹہ 26، راولا کوٹ 23، کوٹلی 18، لہہ 6، گلگت، چلاس 2، استور اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44، چھور، مٹھی اور موہنجو داڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب شہر قائدکی فضا گرد آلود ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ کے قریب حد نگاہ صرف 2 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی میں شمال مغرب سے ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔   ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 27.5 رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں افطار کے اوقات