کورونا پابندیوں میں نرمی ۔ ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

Sep 23, 2021 | 23:08:PM
ٹکٹ۔پروازیں۔لاہور۔اکانومی کلاس
کیپشن: ائیرلائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا پابندیوں میں نرمی ہوتے ہی مقامی وغیرملکی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
 پاکستان کے مختلف شہروں سے بیرون ملک کیلئے پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے استنبول، لندن اور جدہ کے کرایوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنز نے پنجاب کے دارالحکومت سے دبئی کیلئے ریٹرن کرایے میں 3گنا اضافہ کردیا۔ لاہور سے دبئی کا بزنس کلاس ریٹرن ٹکٹ 3لاکھ 98ہزار 400 روپے کا ہوگیا جبکہ لاہور سے دبئی کا کرایہ 60ہزار روپے ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ائیرلائنز لاہور ٹو دبئی کا اکانومی کلاس کا ٹکٹ 90ہزار 800روپے کا فروخت کر رہی ہیں۔ جبکہ لاہور سے دبئی اکانومی کالاس کا یک طرفہ چالیس ہزار کرایہ ہے۔اسی طرح ایک اور غیرملکی ایئرلائن لاہور ٹو استنبول اور لندن کیلئے 1لاکھ 90ہزار روپے کا ٹکٹ فروخت کررہی ہے جبکہ لاہور سے استنبول کا کرایہ 90ہزار روپے ہے۔ یاد رہے پی آئی اے نے لاہور سے دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا ہوا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نے نیو یا رک سے پھر اڑائے مداحوں کے ہوش ۔۔بولڈتصاویروائرل