پٹرولیم سیکٹر کےگردشی قرضہ میں 3 سال میں 50 فیصد اضافہ

Sep 23, 2021 | 10:26:AM
گردشی قرضے
کیپشن: گردشی قرضوں میں 50فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تین سال میں پٹرولیم شعبے کےگردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافے کا اعتراف کرلیا،وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2018 میں گردشی قرضہ 0.7 ٹریلین روپے تھا ،2021 میں گردشی قرضہ بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 سال میں قریبا 50 فیصد بڑھ گیا ہے۔

 حماد اظہر  کا کہنا ہے کہ گیس کے شعبے کی رسدی تسلسل میں تاخیر سےوصولیاں اسکی بڑی وجہ ہیں،سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں اضافے کی وجہ ہے،

پٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضے سے نمٹنے کے لئے پٹرولیم کمپنیوں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کر کے دبئی بھیجنے والی بلیک میلر خاتون گرفتار