دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر ریسے ٹوپلی کرکٹ ورلڈکپ سے باہر 

Oct 23, 2023 | 20:53:PM
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر ریسے ٹوپلی کرکٹ ورلڈکپ سے باہر 
کیپشن: ریسے ٹوپلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر ریسے ٹوپلی کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے جس کے بعد انگلش ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ریسے ٹوپلی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ کے دیگر میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ٹوپلی کو گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی، تاہم میچ کے بعدسکین میں ان کے فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر اگلے 24 گھنٹے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، ٹوپلی کے متبادل کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رن سے شکست دی۔انگلینڈ کو ورلڈکپ میں اب تک4 میچز میں سے 3 میں شکست کا سامنا ہے اور اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اسے باقی میچز میں بہترین کار کردگی دکھانا ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،نگران وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کردیا