پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت مزید کم کر دی

May 23, 2024 | 21:30:PM
پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت مزید کم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہنگائی سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی ، لاہور کی عوام اب روٹی 14 روپے میں خریدیں گے ، کئی شہروں میں 12 روپے کی بھی ملے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں  100 گرام کی روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کردی گئی ،
قبل ازیں لاہور میں روٹی کی قیمت 15 مقرر کی گئی تھی ،مختلف شہروں میں 100 گرام  سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر  کی گئی ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،
نئی قیمتوں کا اطلاق کل  24 مئی سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : معاشی میدان سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر