سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 2.20 کروڑڈالرکااضافہ 

May 23, 2024 | 21:13:PM
سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 2.20 کروڑڈالرکااضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف  خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر کمی جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.20 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا  ہے ،سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.13 ارب ڈالر سے بڑھ کر 9.15 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

کمرشلی بینکوں کی بات کریں تو کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.43 ارب ڈالر رہ گئے ،ملکی مجموعی ذخائر 4.10 کروڑ ڈالر کمی سے 14.58 ارب ڈالر ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بڑا شہر تباہی سے بچ گیا