ژوب: تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

May 23, 2024 | 20:54:PM
ژوب: تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ژوب کے نواحی علاقے میں تیز رفتاری کے باعث خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے سر کچھ میں خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! جلسے کے دوران سٹیج گرنے سے ہلاکتیں

ریسکیو  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس روانہ ہو گئیں ہیں۔