میکسیکو: انتخابی جلسے کے دوران سٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 23, 2024 | 20:26:PM
میکسیکو: انتخابی جلسے کے دوران سٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) میکسیکو میں انتخابی مہم کے دوارن جلسہ عام میں لگا سٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

میکسیکو میں 2 جون کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں جس کے لئے مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، اسی مہم کے دوران گزشتہ شام (بدھ) شمالی میکسیکو کے شہر  سان پیدرو  گارزاگارسیا میں صدارتی امیدوار الباریز مائنیز (Álvarez Maynez) ایک میدان میں جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ تیز ہوا سے اسٹیج گر گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: رشی سونک بھی مودی کے نقش قدم پر چل پڑے

صدارتی امیدوار نے سٹیج سے بروقت کود کر اپنی جان بچالی لیکن ایک بچے سمیت 9 افراد مارے گئے، سٹیج گرنے اور اس سے پیدا ہونے والی افراتفری کے عالم درجنوں بھی شہری زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سیاسی جلسوں کے دوران سٹیج پر درجنوں غیر ضروری لوگ بیٹھے  ہوتے ہیں اور اس طرح کے حادثات کو دعوت دیتے ہیں۔