نامور فلمساز شیخ اکرم انتقال کر گئے

May 23, 2024 | 19:57:PM
نامور فلمساز شیخ اکرم انتقال کر گئے
کیپشن: فلمساز شیخ اکرم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)لالی ووڈ انڈسٹری میں صف ماتم بچھ گئی، نامور فلمساز شیخ اکرم انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ اکرم کچھ عرصہ سے گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے ،ان کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے  گا ۔
شیخ اکرم نے متعدد لالی ووڈ فلمیں پروڈیوس کیں،چند سالوں سے وہ معیاری پشتو فلمیں بھی بنا رہے تھے ،شیخ اکرم نے ہدایتکار سید نور اور ہدایتکار مسعود بٹ کے ساتھ بھی بطور فلمساز کام کیا،شیخ اکرم کی مقبول فلموں میں کڑیوں کو ڈالے دانہ ،یارانہ ، غیرت ،منافق ،زندان ،اللہ رکھا اورمیڈیم رانی سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی