ٹیکس نا دہندگان کے گرد گھیرا تنگ، نان فائلرز کی مزید 11ہزار 252 سمزبند

May 23, 2024 | 15:30:PM
ٹیکس نا دہندگان کے گرد گھیرا تنگ، نان فائلرز کی مزید 11ہزار 252 سمزبند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ٹیکس نہ دینےوالوں کے گرد گھیرا تنگ، نان فائلرز کی مزید 11ہزار 252 سمزبندکردی گئیں۔

ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کے مطابق نان فائلرز کی مزید 11 ہزار 252 سمز بند کر دی ہیں، ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھی بھیج دیا، اب روزانہ کی بنیاد پرٹیکس نہ دینے والوں کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھیجاجائے گا، ایف بی آر نے5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بڑھتے ریٹ کو بریک لگ گئی ،قدر میں کمی

ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلۓ پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ  ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آڈر جاری کیا تھا، نان فائلرز کی موبائل سمز پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے اور ہر بار لوڈ کرانے پر بھی اضافی ٹیکس لگائے جانے پر غور کیا گیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز سے مرحلہ وار سمز بندی پر اتفاق کیا گیا، قبل ازیں نان فائلرز کی 9 ہزار سمیں بھی بند کر دی گئیں تھی۔