پنجاب،  سندھ اور بلوچستان تینوں ہیٹ ویو سے متاثر ہیں، رمینہ خورشید

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے تین سلسلے ہوں گے ،وزیر اعظم کی کور آرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی

May 23, 2024 | 12:13:PM
پنجاب،  سندھ اور بلوچستان تینوں ہیٹ ویو سے متاثر ہیں، رمینہ خورشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ہیٹ وویو کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،سفر سے گریز کریں،پنجاب،  سندھ اور بلوچستان تینوں ہیٹ ویو سے متاثر ہو رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر ہے،این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور وزیر اعظم کی کور آرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے پریس بریفنگ دیں،بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے تیزی سے موسم تبدیل ہو رہا ہے، مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے تین سلسلے ہونگے،پاکستان گلوبل وارمنگ کا شکار ممالک میں سر فہرست ہے ۔

میڈیا کے ذریعے آپ تک معلومات پہنچائی جا رہی ہے،بچے اور بیمار افراد خاص طور پر احتیاط کریں ، گرمی میں باہر  نہ نکلیں،بچہ ،بوڑھے ،بیمار گھر میں زیادہ رہیں، پنجاب کے 9 سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 5 اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے،وزارت موسمیاتی تبدیلی تمام صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری ٹیم اس پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاکہ عوام کو بروقت اطلاع دی جا سکے ،موسم میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے،وزیراعظم سے بھی میری روزانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے بات ہو رہی ہے جبکہ این ڈی ایم اے کے ایکسپرٹ اس پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہیٹ ویو برقرار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

 رومینہ خورشید نے کہا کہ جو افراد سگریٹ پیتے ہیں وہ بھی احتیاط کریں،  اسلام آباد میں لگنے والی آگ کو فورا رسپونس کیا گیا ،ہمیں احتیاط کرنا ہوگی تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ،اپنی گاڑیوں میں لائٹر اور پرفیوم نہ رکھیں،  شیشہ ذرا سا کھول رکھیں ،پاکستان کے پاس اس وقت بہترین ٹیکنالوجی موجود ہے،ہم کوشش کریں گے تو زیادہ سے زیادہ آگاہی دے سکیں۔

این ڈی ایم اے کے ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ ہم 6 ماہ کی موسمی سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں ،آئندہ 6 ماہ کے اندر قدرتی آفات اور دیگر عوامل پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،22 مئی سے 30 مئی تک پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا دوسرا دور جاری ہے ،این ڈی ایم اے اس حوالے سے ایڈویزری بھی جاری کر چکے ہیں ،ہیٹ وویو کے دوران 3، 4 سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے ۔

طیب شاہ نے کہا کہ ہیٹ وویو کے دوران پانی کے استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔