جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا

May 23, 2024 | 11:49:AM
جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی طبیعت سے متعلق ان کے مداحوں کو  آگاہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 21 مئی منگل کے روز اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جہاں اداکار شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے تھے۔

منگل کی رات دیر گئے شاہ رخ خان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اداکار کو بدھ 22 مئی کو احمد آباد کے "کے ڈی"ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

 شاہ رخ خان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اُن کے اہلخانہ، قریبی دوست اور مداح پریشان ہوگئے تھے، بعدازاں اداکار کی اہلیہ گوری خان، ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ اور اُن کے شوہر بھی اسپتال پہنچ گئے تھے۔

اسپتال سے واپسی کے بعد جوہی چاولہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی اور اُنہیں شاہ رخ خان کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا، اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صنم بلوچ کی شوبز انڈسٹری میں واپسی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جوہی چاولہ نے مزید کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ شاہ رخ خان بہت جلد مکمل صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی پی ایل کے فائنل میں ضرور شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل رواں ماہ 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔