اسحاق ڈار بشکیک سے انتہائی زخمی پاکستانی کو لے کر وطن پہنچ گئے

May 23, 2024 | 09:01:AM
اسحاق ڈار بشکیک سے انتہائی زخمی پاکستانی کو لے کر وطن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک سے انتہائی زخمی پاکستانی کو لے کر وطن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق زخمی طالب علم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وطن واپسی کیلئے اقدام کی درخواست کی تھی جس کے بعد اسحاق ڈار نے زخمی پاکستانی طالبعلم کی امیگریشن کیلئے خصوصی انتظامات کیے تھے،اسحاق ڈار بشکیک سے زخمی طالبعلم کو اپنے طیارے میں وطن لائے۔

یہ بھی پڑھیں:کولمبیا نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا

اسحاق ڈار نے بشکیک کے مختصردورے میں کرغز حکام سے ملاقات کی،وہ  آستانہ سے کرغز وزیر خارجہ کے ساتھ بشکیک گئے تھے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اقدامات سے ثابت کر رہی ہے کہ خدمت کسے کہتے ہیں، ستائش نہیں چاہتے، خدمت ہمارا فرض ہے، صلہ اللّٰہ سے چاہیے۔