ہانیہ نے دنا نیر کو  اپنی گود میں بٹھا کر کھانا کیوں کھلایا؟ویڈیو وائرل

Mar 23, 2021 | 20:36:PM
ہانیہ نے دنا نیر کو  اپنی گود میں بٹھا کر کھانا کیوں کھلایا؟ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دنا نیر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ادا کارہ ہانیہ عامر دنا نیر کو کسی نانی اماں کی طرح  اپنی گود میں بٹھا کر کھانا کھلا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پر پارر ی گرل دنا نیر کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جس طرح ان کے انسٹاگرام فالورز میں اضافہ ہو رہا ہے ،اسی طرح  مختلف فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز اور تصویریں بھی سامنے آرہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیبل پر کھا نا لگا ہوا ہے جس پر بہت سے دوست ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔اس دوران ہانیہ عامر دنا نیر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہی ہیں ،کھانا کھاتے وقت دنا نیر کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہوئی تو ہانیہ عامر نے پیار بھر انداز میں ڈانٹتے ہوئے دنا نیر کی توجہ کھانے کی طرف کرائی اور پھر کھانا کھلایا۔

انسٹا گرام پر اس ویڈیو کےوائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے کمنٹس کی لا ئن لگ گئی ہے۔