شہباز حکومت نے 8 ہفتوں میں معیشت کابیڑہ غرق کردیا، اسد عمر

Jun 23, 2022 | 22:02:PM
تحریک انصاف، رہنما اسد عمر، معیشت، 8ہفتوں، بیڑہ غرق،
کیپشن: اسد عمر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اچھی بھلی مستحکم اور پھلتی پھولتی معیشت کا محض 8 ہفتوں میں بیڑہ غرق کردیا، 8 ہفتوں میں عوام مزید دو عدسوں سے شہباز شریف کو دیکھتے اور سنتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نالائقی اور نااہلیت میں جو نام پیدا کیا ہے وہ بھی غیر معمولی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جس معاہدے کی بات کررہے ہیں اس میں تیل 150 روپے لیٹر دستیاب تھا، شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کو اپنی چوری کی ڈھال بنایا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو وزیراعظم بھیک مانگنے کا جواز بنا رہے ہیں، 6 ہزار ارب کا ٹیکس جمع کرکے پاکستان تیزی سے خود کفالت کی جانب بڑھ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ساڑھے تین سال کرپشن چلتی رہی، ڈپٹی کمشنر کا ریٹ3 کروڑ روپے تھا، راجہ ریاض کا الزام