پنجاب کابینہ نے مہنگائی میں پسی غریب عوام کو بڑا ریلیف دیدیا

Jun 23, 2022 | 20:02:PM
پنجاب، کابینہ، منظوری،11، ٹول پلازے، پی ٹی آئی
کیپشن: پنجاب کابینہ نے 11 ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کابینہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قائم  11 ٹال پلازے ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹال پلازہ ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر آباد بائی پاس پر وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹول پلازہ، ضلع قصور میں کھڈیاں خاص کے مقام پر واقع قصور دیپالپور روڈ ٹول پلازہ، ضلع شیخوپورہ میں مریدکے کے مقام پر مریدکے نارووال روڈ ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں برج اٹاری کے مقام پر قائم لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ،ضلع ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈا کے مقام پر لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں پیٹرول سستا، غریب عوام اچھی خبر کی منتظر

بتایا گیا ہے کہ ضلع ساہیوال میں ساہیوال، عارفوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ، ساہیوال پاکپتن روڈ پر واقع ٹول پلازہ،ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 

ضلع وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر واقع ٹول پلازہ،ضلع بہاولپور میں بہاولپور حاصلپور، چشتیاں روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔