مون سون کی دھواں داراننگز جاری، بادل پھر سے برسنے کو تیار

Jul 23, 2023 | 18:51:PM
مون سون کی دھواں داراننگز جاری، بادل پھر سے برسنے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) مون سون کی دھواں داراننگز جاری، بادل پھرسے برسنے کو تیار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلو چستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دو تین روز کے دوران اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیؓں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی امدادی کارروائیاں جاری

پنجاب میں 29 جولائی کے دوران مزید بارشوں کاامکان ہے جبکہ کراچی میں بھی آج بادل برسیں گے اور کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

دوسری جانب طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، لوئردیرمیں جی ٹی روڈ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، پشاور چترال روڈ مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے، دادو کے پہاڑی کھیرتھر میں مسلسل سے ندی نالوں میں طغیانی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، کئی دیہات کاضلعی ہیڈکوارٹرزسے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ، خریداروں کی چیخیں نکل گئیں

بلوچستان میں ضلع واشک کے علاقے پتک میں ندی نالوں میں طغیانی ہے، بارش کے باعث ایم ایٹ پر ٹریفک کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل ہے، پنجرہ پل کے علاقے میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر بھی ٹریفک کیلئے بندہے۔

مظفرآباد میں وادی لیپہ کو دارلحکومت سے ملانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھر بند ہو گئی، وادی نیلم میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی،کئی گھر بہہ گئے، تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث گاؤں تہجیاں اور دونیال کے تمام رابطہ پل پانی کی نذرہوگئے۔