ایسی سیاست کے بعد الیکشن نہیں بلکہ۔۔۔ فوادچودھری کا بڑا بیان

Jul 23, 2022 | 12:43:PM
 سیاست ،الیکشن ،فوادچودھری ،بڑا بیان
کیپشن: ڈپٹی سپیکر کے فیصلے پر فواد چودھری نے تنقید کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، آئین کو پامال کیا۔

انہوں نے کہا کی چودھری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، عوام بھر پور احتجاج کیلئے تیار ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب آچکا ہے، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے لیے نکلیں تو راناثنااللہ کا نام ذہن میں رکھیں، لیگی ایم پی اے کی دھمکی

سابق وزیر اطلاعات نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ چودھری شجاعت کا خط ڈپٹی سپیکر کی جیب سے کیسے نکل آیا ؟ سپریم کورٹ کو ڈپٹی سپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہیے، چودھری شجاعت سے خط پر انگوٹھا لگوایا گیا، چودھری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے، ہمارےخدشات درست ثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوراملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، دیوالیہ پن صرف معیشت کا نہیں سیاست کا بھی ہے، عوام بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں۔