کورونا بے قابو۔۔۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کافیصلہ

Jan 23, 2022 | 22:54:PM
وفاقی دارالحکومت، کورونا کیسز، سمارٹ لاک ڈائون، لگانےکا فیصل
کیپشن: سمارٹ لاک ڈاؤن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کے باعث سمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے ملک بھر میں حملے جاری ہیں ، اسلام آباد میں کیسز میں اضافے پر انتظامیہ نے مختلف گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی 6 فورکی گلی نمبر79 ،59 ،56 ،52 اور80 کو سیل کیا جائے گا،سیکٹر ایف 10 فور کی گلی نمبر50 ،52 اور53 کو سیل کیا جائے گا،اسی طرح سیکٹر ایف 11ٹو کی گلی نمبر21 ،23 اور 28 کو سیل کیا جائے گاجبکہ سیکٹر جی 11ٹو کی گلی نمبر21 ،15 اور 46 کو سیل کیاجائے گا۔
کورونا کے باعث سیکٹر ایف 8 ون کی گلی نمبر44 ،42 ،38 ،37 ،35 اور 31 کو سیل کیا جائے گا،سیکٹر ایف 8 تھری کی گلی نمبر11 ،10 ،6 ،5 اور17 کوسیل کیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ