ن لیگ نے وزیرخارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کی: شاہ محمود قریشی کا الزام 

Jan 23, 2022 | 22:32:PM
شاہ محمود قریشی، ن لیگ، وزیر خارجہ، تقرر، پاکستان، تنہا، سازش
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت نے چار سال وزیرخارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی سازش کی،آج عالمی دنیا پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کو سراہا رہی ہے۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مہنگی بجلی کے معاہدے نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،ن لیگ 20 ارب ڈالر کا خسارہ ورثہ میں چھوڑ کر گئی۔ان کاکہناتھا کہ مہنگائی سے غافل نہیں، مہنگائی کے موجد کون ہیں؟ ن لیگی قیادت آئے اور ٹی وی پر مذاکرہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔۔ مزید 10 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے
وزیر خارجہ نے کہاکہ نریندر مودی کو جاتی عمرہ میں ساڑھیوں کا تحفہ دے کر ہم نے نہیں بھیجا،ہم نے ابھی نندن کو چائے پلا کر بھیجا، بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی،ان کاکہناتھا کہ 38ملین افغانیوں کو بھوک اور غربت سے بچانے کیلئے 57 ممالک کے وزرا خارجہ اور وفود کو پاکستان بلایا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 2019 میں پلوامہ کا ڈرامہ کرکے پاکستان پر حملہ کیا جاتاہے،جموں کشمیرمیں مظلوم کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم و جارحیت پر دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگایا،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اور آپ کے منتخب نمائندے نے گستاخ رسول کے خلاف علم بلند کیا،اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف آواز بلند کی۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ!!