’جنت سے آگے‘دن بدن مقبول ،اس کی کہانی کیا ہے؟

Aug 23, 2023 | 12:26:PM
’جنت سے آگے‘دن بدن مقبول ،اس کی کہانی کیا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حماد گل)’جنت سے آگے‘ڈرامہ ناظرین کے دلوں کو بھا گیا،دن بدن مقبولیت میں اضافہ،اس کی کہانی کیا ہے؟

نجی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامہ سیریل’جنت سے آگے‘کی اب تک چار اقساط نشر ہوچکی ہیں،اس  میں مارنگ شو کو دکھایا گیا ہے ،اس ڈرامہ کو معروف رائٹر عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔اداکارہ کبرٰی خان مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ،اس ڈرامہ میں وہ جنت کے طور پر مارننگ شو کی میزبان ہیں،یہ پروگرام لوگوں میں کافی مقبول ہوتا ہے اور اس کے مقابلے میں ایک اور شو ہوتا ہے جس کو عائشہ جہانزیب بطور عائلہ خان ہوسٹ کرتی ہیں،اس پروگرام کو ریٹنگ  نہیں ملتی اور وہ ’جنت جہاں‘ سے کافی حسد کرتی ہے۔ 
اس ڈرامے میں رمشا خان جو کہ یہاں تبسم مغل کا کردار ادا کررہی ہیں وہ اس شو کو ہر حال میں دیکھتی ہیں وہ جہاں کہیں بھی ہو اس شو کو مس نہیں کرتی، اس شو کووہ جنون کی حد تک دیکھنا پسند کرتی ہیں اور اسکی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ وہ جنت سے ملاقات کرے یا اس کو اس کے شو میں جانے کا موقع مل جائے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوپاتی۔
کبریٰ خان جو کہ اس ڈرامہ سیریل میں جنت جہاں ہوتی ہے وہ جس شو کو ہوسٹ کرتی ہے وہ ہر جگہ پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اس کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن اس کے مقابلے میں عائلہ خان شو کرتی ہیں اس کو ریٹنگ نہیں ملتی ۔

ضرورپڑھیں:’جنت سے آگے‘لکھاری اچھی ،اداکار بھی بڑے لیکن ڈرامہ مزیدار نہیں ،ناقدین
جنت جہاں سوشل زندگی میں بہت خوش ہوتی ہے لیکن ذاتی زندگی میں وہ بہت اکیلی ہوتی ہے اور یہ بات اس کو اندر ہی اندر کھا رہی ہوتی ہے، لوگ اس کی گھریلو زندگی سے بہت متاثر ہوتے ہیں کہ یہ اپنی زندگی سے کتنی خوش ہے لیکن اس کے شوہر اس کو پسند نہیں کرتے جس کی وجہ سے جنت جہاں بہت اذیت میں ہوتی ہے۔
تبسم مغل  ایک کالج کی سٹوڈنٹ ہوتی ہے جو کہ بی ایس سی کررہی ہوتی ہے اس کے خاندان میں اس کی 2 بہنیں ایک بھائی اور والدین ہوتے ہیں اس کے ابا ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں جو کہ بامشکل گھر کا نظام چلا پاتے ہیں اس کا بھائی جو کہ باہر جانا چاہتا ہے لیکن اس کو ہر بار مایوس ہونا پڑتا ہے اوروہ ہر بار خودکشی کرنے کی دھمکی دیتا ہے جس پر تبسم اس کو امید دلاتی ہے اور اس کو ایسا نہ کرنے کا وعدہ لیتی ہے۔
تبسم اپنے منگیتر سے اصرار کرتی ہے کہ وہ جنت جہاں شو میں لے جائے وہ کوشش کرتا ہے اس کا ایک دوست اس شو میں ہوتا ہے لیکن وہ اسکی کوئی مدد نہیں کرتا اس کا دوست اس سے 10 ہزار روپے لے جاتا ہے لیکن اگلے 6 ماہ تک بوکنگ کا بہانا کرکے بات کو ٹال دیتا ہے۔ادھر تبسم اس انتطار میں ہوتی ہے کہ اس کا منگیتر جنت جہاں میں لے جائے گا۔ کیونکہ جنت جہاں کا جنم دن ہوتا ہے لیکن وہ مایوس لوٹ آتا ہے جس پر تبسم کو بہت دکھ ہوتا ہے۔
’جنت سے آگے‘کی اگلی قسط کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ لائیو شو کے دوران تبسم کی کال جنت ’جہاں شو‘ میں مل جاتی ہے لیکن سگنل کے مسئلے کی وجہ سے اس کی کال کٹ ہوجاتی ہے اور تبسم اپنے منگیتر سے ابھی شادی سے انکار کردیتی کیونکہ اس کے ابا اگلے ماہ ریٹائرہورہے ہوتے ہیں اور گھر میں کمانے والا  کوئی نہیں ہوتا اور وہ گھر والوں کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہے۔