’جنت سے آگے‘لکھاری اچھی ،اداکار بھی بڑے لیکن ڈرامہ مزیدار نہیں ،ناقدین

Aug 20, 2023 | 15:59:PM
جنت سے آگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈرامہ سیریل ’ جنت سے آگے ‘کی سٹوری بورنگ ہے،لکھاری اچھی ہیں ،اداکار بھی بڑے نام ہیں لیکن ڈرامہ مزیدار نہیں لگ رہا،سینئر اداکاراؤں نے سیریل پوسٹمارٹم کرڈالا۔

ڈرامہ سیریل “ جنت سے آگے “ کا تجزیہ کرتے ہوئے ایکٹر روبینہ اشرف کہتی ہیں کہ اس ڈرامے کی رائیٹر عمیرہ احمد بہت بڑا نام ہے اور وہ بہت اچھا لکھتی ہیں ،میں نے ڈرامے کا ٹریلر دیکھا جو بہت ہی مزےدار لگ رہا تھا لیکن جب میں نےاس کی قسط دیکھی تو جو ڈرامے کے اندر اتنے بڑے بڑے ادکار ہیں میں دیکھتی رہی کہ کوئی ان کی خاص بات مل جائے لیکن اتنے بڑے ناموں کے ہوتے ہوئے مجھے کوئی ایسی بات نہیں ملی اور مجھے اس میں جو اچھی بات لگی وہ یہ کہ اس ڈرامے میں یہ دکھایا گیا ہے کہ زندگی کا مقصد صرف شادی نہیں ہے۔
24 نیوزکےپروگرام’کیا ڈرامہ ہے‘میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اس ڈرامہ کےڈائریکٹر حسیب حسن ہیں اور عمیرہ احمد اس کی لکھاری ہیں میری ذاتی رائے ہے کہ یہ ڈرامہ اتنا اچھا نہیں لگا جتنا اچھا اسکا ٹریلر لگ رہا تھا لیکن مزہ نہیں آیا۔اس میں جو بچی کا رول کررہی ہے اس میں ایک ہی بات دکھائی گئی ہےکہ اس کے اوپر کتنا پریشر ہے اس نے پڑھ کر شام کو شوکرنا ہے یہ ایک ہی قسط میں دکھایا جاسکتا تھا لیکن نہیں۔ اس کی دو قسطیں کی گئیں جس سے ڈرامے کا مزہ خراب ہوگیا۔
مرینہ خان اس کے بارے میں بیان کرتی ہیں کہ کبرایٰ خان کا جو کردار ہے، اس میں وہ ایک سخت عورت ہوتی ہے جو کچھ بھی کرسکتی ہے وہ اپنے خواب اور خیالات میں گم سم ہےلیکن ڈرامے کی ابتدائی اقساط میں مزہ نہیں آیا لیکن امید کی جاسکتی ہے کہ اگٓے چل کے ڈرامہ تھوڑا مزیدار ہوجائےگا۔
نادیہ خان اس ڈرامے کے بارے بیان کرتی ہیں کہ اس ڈرامے نے مجھے دکھی کیا مجھے اچھا نہیں لگتا کہ کوئی کام کرے اور آپ اس کی برائی بیان کریں ،میں عمیرہ احمد کی بہت عزت کرتی ہوں، اس کے بہت سے کالم پڑھے، سٹوریز دیکھی  ہیں لیکن جب اس ڈرامے کو دیکھا تو مجھے سمجھ ہی نہیں آئی کہ یہ کس بارے میں ہے اور جب میں اسے دیکھ رہی تھی تو ایسا لگ رہا تھا کہ میرے بازوؤں میں کوئی کیلیں مار رہا ہے یہ میرے جذبات تھے اس کو دیکھتے ہوئے جس کو میرے بس سے باہر تھی۔
اگر آپ اس طرح کی کوئی سٹوری بناتے ہیں تو آپ کو دیکھنا چاہیے کہ اس پر آپ کوئی ڈاکومنٹری بنادیں یا اس کے اوپر آپ ایک ٹیلی فلم بنا دیں ڈرامہ سیریل بنانے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ،آپ ایسا کیسے کرسکتے ہیں اگر یہ سٹوری عمیرہ احمد کی نہیں ہوتی تو میرے پاس ایسے الفاظ تھے کہ جو میں نے حلق میں اٹکا لئے ہیں کیونکہ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ۔