کرغزستان معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا اعلان

May 22, 2024 | 11:15:AM
کرغزستان معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی جو کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بشکیک فسادات کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔چندروز قبل 13 سے 16 مئی وفد کے ہمراہ دورہ چین کیا،کل ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی،پیر کی شام کو غیر رسمی جبکہ آفیشل اجلاس منگل کو ہوا،جولائی میں آستانہ میں ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کیں،وہاں کرغزستان کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے،اتوار کو کرغزستان جانے کی خواہش تھی تاہم دورہ ان کی خواہش پر ملتوی کیا۔

ضرورپڑھیں:ٹیکسوں میں کمی سے بجلی کا ٹیرف 8 روپے فی یونٹ کم ہو سکتا ہے، پاور ڈویژن کی آئی ایم ایف کو بریفنگ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قازقستان میں ڈنر ہر ان سے ایک تفصیلی ملاقات ہوئی،میں نے کرغز ہم منصب کو درخواست کی کہ دورے کے بغیر تسلی ممکن نہیں،مجھے تین پاکستانی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی،انہوں نے اپنے صدر مملکت سے بات کر کےاجازت لی،معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے میں انہیں اپنے ساتھ لے کر آستانہ سے بشکیک روانہ ہو گیا۔رات ساڑھے 8 بجے ہم بشکیک پہنچے۔پہنچ کر معلوم ہو کہ 3 زخمیوں میں سے دو پاکستانیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاتھا۔ایک 20 سے 22 سالہ پاکستانی ورکر ہسپتال میں موجود تھا اس سے ملا،وہ بہت پریشان تھا اور واپسی پر اصرار کر رہا تھا۔ جب میں شاہ زیب سے ملا تو وہ پریشان تھا اور اس نے بتایا کہ وہ اٹک کا رہائشی ہے اور میرے والدین اس وقت بہت پریشان ہیں جو چاہتے ہیں کہ میں فوری طور پر وطن واپس آجاؤں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھ موجود کرغز ڈپٹی وزیراعظم سے پوچھا کہ میڈیکل عملے سے بات کرکے بتائیں کہ یہ بچہ اس حالت میں سفر کرسکتا ہے، اس کا باقی علاج پاکستان میں کیا جائے گا، جس پر شاہ زیب کو اجازت مل گئی اور میں نے پاکستانی سفیر کو ہدایت دی کہ انہیں فوراً لے جانے کے انتظامات کیے جائیں۔ کرغز ہم منصب سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ سے کچھ دن پہلے مقامی اور ہاسٹل طلبہ کے درمیان ایک جھگڑا ہوا تھا جس میں بھارتی، بنگلادیشی اور عرب طلبہ بھی شامل تھے، تاہم میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ اب حالات نارمل ہوگئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہاں سے آنے وکے طلباء کی میڈیکل ایجوکیشن پر ایک سوالیہ نشان ہے،پی ایم ڈی سی ان کی واپسی کے بعد ایک امتحان لیتا ہے،ہم اس معاملے کا بھی خود جائزہ لیں گے،11 ہزار پاکستانی سیاحتی ویزوں پر ایجنٹوں کے ساتھ گئےاور ملوں میں کام شروع کر دیا،کرغزستان میں اس وقت افرادی قوت کی ضرورت ہے ،وہ ایک میگا انفراسٹرکچر تعمیر کر رہے ہیں،کرغز قیادت کو تجویز دی کی ایجنٹوں کے بجائے حکومت سے حکومت کی سطح پر افرادی قوت لیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنےورکرز کو تربیت دے کر زبان سکھا کر وہاں بھیجیں گے،کرغزستان میں فائنل ائر کے طلباء اپنے ڈگری مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں،تاہم فرسٹ ائیر سیکنڈ ائیر کے طلبا کی  واپسی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو رکھا ہے, ،ڈی جی عرفان شوکتے جمعہ کو میٹنگ طلب کر لی ہے،طلباء شکر گزار تھے۔انہوں نے درخواست کی کہ واپسی پر پی ایم ڈی سی کی جانب سے ڈگری ویری فائی کرنے میں مدد کریں۔ہم اپنے تعلیمی معیار کو سامنے رکھ ان کے مسئلے کے حل کی کوشیش کریں گے،اس حوالے سے میڈیکل کالجز سے بھی ان ہٹ لیں گے کہ وہ کیا مدد کر سکتے ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ کرغز نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ہمارے صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ طلبہ اور ورکرز ہمارے مہمان ہیں اور ہم نے بشکیک واقعے کے ملزمان کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔سفیر نے بتایا کہ کرغزستان میں ہمارے 1100 ورکرز ہیں ایجنٹ کے ذریعے غیرقانونی طور پر یہاں مقیم ہیں اور حکومت انہیں تلاش کرکے ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے، جس پر میں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرغز حکام سے درخواست کی کہ ان 1100 لوگوں نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لہذا ان کو ڈی پورٹ کرنے کے بجائے باضابطہ ویزا جاری کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کرغز نائب وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فوری طور پر میری درخواست کو قبول کیا اور کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کرنے کے بعد اس معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومت کرغزستان واقعے پر انکوائری کمیٹی بنارہی ہے، یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی اور آج ہی انکوائری کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔