نیب ترامیم کالعدم قرار ،کون کونسے کیسز بحال ہونگے؟ لسٹ سامنے آ گئی

Sep 21, 2023 | 15:38:PM
نیب ترامیم کالعدم قرار ،کون کونسے کیسز بحال ہونگے؟ لسٹ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ حکومت کی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد کون کونسے نیب کیسز کھلیں گے ، لسٹ احتساب عدالت کو فراہم کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں بحال ہونے والے نیب کیسز  کی لسٹ نیب تفتیشی افسران نے رجسٹرار احتساب عدالت کو  دے دی ہے، عدالت کو فراہم کی گئی لسٹ کے مطابق نیب اسلام آباد میں 81 کیسز بحال ہونے کو تیار ہیں، 2018 میں دائر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف یونیورسل سروسز فنڈ ریفرنس بھی لسٹ میں شامل ہے ،اس کے علاوہ 2020 میں یوسف رضا کیخلاف دائر ہونے والا ریفرنس بھی  لسٹ میں شامل ہے ۔

سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف 2018 میں دائر ریفرنس بھی لسٹ کا حصہ ہے ، سابق صدر اور شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس بھی لسٹ کا حصہ ہے، واضح رہے کہ پارک لین ریفرنس 2018 میں سابق صدر کیخلاف دائر کیا گیا تھا، 2021 میں آصف علی زرداری کے خلاف دائر ہونے والا ریفرنس بھی  لسٹ کا حصہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈین وزیر اعظم کے انڈیا پر الزامات،بھارتی حکومت نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ ہر کوئی حیران

لسٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کیس سمیت 5 ریفرنس لسٹ کا حصہ ہیں ،راجہ پرویز اشرف کیخلاف 2015 میں دو، 2016 میں ایک، 2017 میں 2 نیب ریفرنسز دائر کیے گئے تھے، 2020 میں دائر پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ کے خلاف بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس بھی لسٹ میں شامل،اعجاز ہارون وغیرہ کیخلاف کڈنی ہل اور عبدالغنی مجید، انورمجید کے خلاف ریفرنس لسٹ کا حصہ ہے ،لسٹ میں نیب ریفرنسز کے ہمراہ متعلقہ احتساب عدالتوں کا بھی حوالہ دیاگیاہے۔