سی ایس ایس تحریری امتحان کے شیڈول میں تبدیلی، امیدواروں کا احتجاج

Mar 21, 2022 | 21:59:PM
سی ایس ایس، امتحانی ،سنٹر
کیپشن: سی ایس ایس کا امتحانی سنٹر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے اعلان شدہ شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔امتحان کی تاریخ 12 مئی مقرر کرنے پر امیدوار سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس تحریری امتحان کے شیڈول میں تبدیلی کے خلاف امیدواروں نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور ٹویٹر پر مہم شروع کر دی۔امیدواروں نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے 30 مئی کی تاریخ بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ امتحان اعلان شدہ شیڈول کے مطابق30مئی کو لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ نے بھی تحریری امتحان 30 مئی کو منعقد کرانے کا اعلان کیا، اب اعلان کیا گیا ہے کہ یہ امتحان12مئی کو ہوگا۔

دوسری جانب فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے مطابق بوجہ تعلیمی بورڈز امتحانی شیڈول سی ایس ایس امتحان کچھ دن پہلے ہوگا، ایف پی ایس سی کا مزید کہنا ہےکہ بوجہ انتظامی دشواری امتحان 18 دن قبل لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: محبت اور ہوس ایک ساتھ، جنونی عاشق نےمحبوبہ کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا ؟