آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر

Mar 21, 2022 | 09:50:AM
سپریم کورٹ، فائل فوٹو
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)حکومت نے  آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منظور ریفرنس اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں دائر کیا۔اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر ریفرنس میں سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بارے میں چار بنیادی سوالات پر رہنمائی مانگی گئی ہے۔

 اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏آرٹیکل 63 اے کے ریفرنس سے ہارس ٹریڈنگ،موقع پرستی،کرپشن کے ڈرامےختم ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہےجیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    تحریک عدم اعتماد : جلسے روکنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی