عام انتخابات کے انعقاد کا معاملہ،الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

Jun 21, 2023 | 14:25:PM
عام انتخابات کے انعقاد کا معاملہ،الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عام انتخابات کے انعقاد کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق  ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے،پنجاب میں 49 ہزار 871 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، پنجاب میں 14 ہزار 960 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دے دیئے گئے،پنجاب میں 9 ہزار 974 حساس، 24 ہزار 937 نارمل پولنگ سٹیشن ہوں گے، کے پی میں 15708 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، کے پی میں 4 ہزار 296 انتہائی حساس، 6 ہزار 549 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 348، بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، سندھ میں 4 ہزار 823 انتہائی حساس، 14 ہزار 525 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم,  پنجاب کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل،رانا ثنا اللہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

بلوچستان میں 2 ہزار 83 انتہائی حساس، 2 ہزار 68 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے،اسلام آباد میں 1 ہزار 41 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے، وفاقی دارلحکومت میں 326 انتہائی حساس، 221 پولنگ سٹیشن حساس قرار دے دیئے گئے۔

صوبائی الیکشن کمشنرز ذرائع کے مطابق  آر اوز کو تعیناتی کے ایک ہفتے بعد پولنگ سٹیشن کی فہرستیں فراہم کر دی جائیں گی،انتخابات سے 2 ماہ قبل ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کی جائے گی،پریذائیڈنگ افسروں، اسسٹنٹ پولنگ افسروں، پولنگ افسروں کی فہرست تیار ہے۔