بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلوں کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری

Jun 21, 2023 | 10:54:AM
Indian Army, Fake Encounters, Cover, Innocent, People, Massacre, Continued, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )بھارتی فوج کا 31 مئی 2023 ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ ، جعلی مقابلے میں گرفتار افراد کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے گاؤں کرمارہ ضلع پونچھ سےجوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی خفیہ ایجنسیوں نےپاکستان کو بدنام کرنے کیلئے جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا،بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلوں کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے ،31 مئی 2023 کو بھارتی فوج نے گاؤں کرمارہ ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا،بھارتی فوج کے مطابق سابق 9 سکھ لائٹ انفنٹری کا گلپور سیک، ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب مُبیّنہ مقابلہ ہوا،مقابلے کے نتیجے میں ڈرامائی طور پر بھارتی فوج کا ایک سپاہی زخمی جبکہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف پلان بی، پلان اے کیا ہے ؟ اہم حکومتی رکن نے اند رکی بات بتادی

جعلی مقابلے میں مُبیّنہ گرفتار دہشتگردوں سے ہیروئن، اسلحہ / گولہ بارود، گرینیڈ اور آئی ای ڈی برآمدہوئیں،بھارتی فوج نے اِس جعلی مقابلے میں گرفتار افراد کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے گاؤں کرمارہ ضلع پونچھ سے کر دیا ،اصل حقائق کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نےپاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اس جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا،یہ بھارتی فوج کا ایجنڈا ہے کہ ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں مالی فائدے کے لیے سرحدی اسمگلروں کو آمادہ کرتی ہیں اور بعد میں جعلی مقابلے کا رنگ دے گر الزام پاکستان کے سر تھوپ دیتی ہیں ،جعلی انکاؤنٹرز کے ذریعے ان بے گناہ افراد کو قتل کر دیا جاتا ہے جس کا مقصد پاکستان کو بد نام کرنا اور بھارتی فوج کے افسروں کونوازنا ہے۔