موسم کیسا رہے گا؟

Jun 21, 2023 | 10:10:AM
محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر لاہور کا موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، رابیل اشرف) محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر لاہور کا موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا۔ 

لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 118 ریکارڈ کی گئی۔ شاہدرہ 155، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 133 ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 130، مال روڈ پر آلودگی کی شرح 122 ریکارڈ کی گئی۔   

دوسری جانب شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا جبکہ دوپہر میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کے جسٹس (ر)قاضی محمد امین احمد انتقال کرگئے

شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 93 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 14 نمبر پر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دسویں نمبر پر آگیا ہے۔