بلوچستان کا 612 ارب سے زائدکا بجٹ پیش، تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کردیا گیا

Jun 21, 2022 | 21:08:PM
بلوچستان، بجٹ، اسمبلی، تنخواہ، اضافہ، خسارہ
کیپشن: بلوچستان اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس قائم مقام اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیرصدارت ہوا جس میں بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 612 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے۔ بلوچستان کا بجٹ عبدالرحمان کھیتران نے پیش کیا ہے۔ 

بلوچستان کے بجٹ میں کل آمدن کا تخمینہ 528.6 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 72.8 ارب روپے ہے۔

بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ٹرانسفرز سے 370.33 ارب روپے ملیں گے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

پہلے سے قائم بلوچستان پنشن فنڈ کیلئے چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ مزدوروں کی کم سےکم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا معاہدے سے انکار، شہباز گل نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

صحت کے شعبہ کے لئے 26 ارب غیر ترقیاتی جبکہ 12 ارب روپے ترقیاتی مد میں رکھے گئے ہیں۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ادویات کی فراہمی کی مد میں 6 ارب 60 کروڑ رکھے گئے ہیں۔