فردوس عاشق اعوان کا تھپڑ۔۔ قادر مندوخیل عدالت پہنچ گئے

Jun 21, 2021 | 16:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے ٹی وی شو کے دوران تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ نے کراچی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیراعلی پنجاب کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے مجھے غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ میں بمشکل وہاں سے اپنی جان بچا کر نکلا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے سے میرے ووٹرز اور اہلخانہ کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
قادر مندوخیل نے درخواست میں کہا کہ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کردیاہے لہٰذا عدالت پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔اسی معاملے پر فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کو 1ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن کے مطابق قادر مندوخیل لائیو پروگرام کے دوران بدسلوکی، ہراساں کرنے اور بغیر ثبوت الزامات عائد کرنے پر آئندہ 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں۔